ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بنگلورواسپیشل ٹرین پٹری سے اتری، کوئی ہلاک یا زخمی نہیں

بنگلورواسپیشل ٹرین پٹری سے اتری، کوئی ہلاک یا زخمی نہیں

Sat, 02 Jan 2021 12:17:35    S.O. News Service

بنگلورو،2؍ جنوری (ایس او نیوز؍یواین آئی) کے ایس آر بنگلورو۔ تالگپہ اسپیشل ٹرین جمعرات کی رات پٹری سے اتر گئی، لیکن راحت کی بات یہ ہے کہ ٹرین کی رفتار کم تھی اور اس کے صرف دو جوڑے چکے ہی پٹری سے اترے جس سے سو سے زیادہ لوگوں کی جان بچ گئی۔ واقعہ کے پیش نظر تالگپہ سے میسور جانے والی ٹرین جمعہ کو رد کردی گئی ہے۔ریلوے افسران نے آج یہاں بتایا کہ حالانکہ اس واقعہ میں کوئی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ“یہ ٹرین تالگپہ جارہی تھی اور کمسی اور آنندپورم سیکشن کے درمیان کل رات اس کے دو چکے پٹری سے اترگئے۔ ٹرین کی رفتار دھیمی رہنے سے بڑا حادثہ ٹل گیا۔اس واقعہ کی وجہ سے شیموگہ سے آنے والی تالگپہ۔میسور ایکسپریس کو رد کردیا گیا۔ افسران نے معمولی کے مطابق کام شروع کردیا ہے اور سیکشن پر پٹریوں کی سلامتی کا جائزہ لیا گیا۔


Share: